وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کے اہم عہدوں پر تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرریوں کا فیصلہ شفاف طریقے سے ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ تقرریوں کے متعلق قوم کوکل علم ہوجائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ سیاسی قیادت کے فیصلے کے مطابق طالبان کیساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھا رہے ہی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے یوٹیوب کھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔