لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ فوج کی تازہ مہم جوئی نے مصر کو ایک بار پھر تاریک سرنگ میں دھکیل دیا ہے، امریکا مصر میں اسرائیل کی وفاد دار حکومت دیکھنا چاہتا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ ڈکٹیٹرشپ کو مصری عوام کی آزادیاں اور جمہوریت ہضم نہیں ہورہی۔
فوجی بغاوت عوامی انقلاب کے ثمرات چرانے کی سازش ہے، جس کا سب سے زیادہ فائدہ صہیونی ریاست کو ہوگا۔ سید منورحسن نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل مصر میں کوئی ایسی حکومت برداشت نہیں کر سکتے جو قبلہ اول کو آزاد کروانا چاہتی ہو۔