اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران آرمی چیف سعودی فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔