آرمی چیف احتساب کرلیں تو تاریخ میں ہمیشہ زندہ وجاوید رہیں گے : صوفی مسعود احمد

Raheel Sharif

Raheel Sharif

لاہور : دنیا میں اولیاء اللہ کی سب سے بڑی روحانی تنظیم مشائخ عظام پاکستان جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ کرپٹ ،دہشت گرداوران کی پشت پناہی کرنیوالے عناصرکے فوری اوربلاامتیاز ”کڑے احتساب ”کیلئے ایسے اقدامات کریںجوآنیوالی نئی عسکری قیادت کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں۔

آپ کے اقدامات سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شروع کیاگیا مشن بھی باآسانی پایہ تکمیل تک پہنچ سکتاہے اورملک امن کاگہوارہ بناسکتا ہے۔اگر آپ نے یہ فریضہ بھی اداکرلیاتو پاکستانی عوام اورتاریخ کے اوراق میںآپ ہمیشہ زندہ وجاویدرہیں گے۔

ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں بتایا کہ ہزاروں مشائخ عظام (اولیاء اللہ )اوران کے لاکھوں مریدین وعقیدت مندان اپنے امیرتنظیم کے صرف ایک اشارے پر”کڑا احتساب سب کیلئے ”کانعرہ لگاکرافواج پاکستان، عدلیہ ،نیب ودیگر ذمہ داراداروں کی مکمل تائید وحمایت کاعملی ثبوت دے سکتے ہیں۔

یہ روحانی تنظیم گزشتہ 18سالوںسے فروغ اسلام و استحکام پاکستان کیلئے شب وروز کاوشیں کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مذاہب ومسالک کے اسکالرز،قائدین اورلیڈروں سے ڈائیلاگز،سیمینارز،کانفرنسزاورباہمی گفت وشنید کے ذریعے ملک سے کرپشن،فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا فریضہ بھی اداکررہی ہے۔

موجودہ ملکی صورتحال میںعوام کی اکثریت سیاسی،مذہبی ودیگرجماعتوںسے بیزارہوکرلاتعلق ہوچکی ہے اس لئے ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے یہ ضروری ہوچکاہے کہ دہشت گرد،کرپٹ اوران کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر کافوری اور کڑا احتساب نیب، عدلیہ اورعسکری ادارے مل کرکریں۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047