اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سانحہ چارسدہ کے تحقیقاتی عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کو حملے کی تفصیلات اور پس منظر پر بریفنگ دی گئی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد کمزور ہوئے اور انکا انفراسٹرکچر تباہ ہوا، اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سانحہ چارسدہ پر آرمی چیف سے بھی مشاورت کی ہے اور وزیر اعظم اور آرمی چیف نے حملے کے منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ نکالنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آرمی چیف نے افغان حکام سے رابطہ کیا۔
آرمی چیف نے دہشت گردوں کی نشاندہی اور منصوبہ سازوں کے خاتمے کیلئے افغانستان سے تعاون مانگا ہے۔