پشاور (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور میں ائیربیس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، آرمی چیف کے ساتھ ائیرچیف سہیل امان بھی موجود تھے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور ائیرچیف ائیر مارشل سہیل امان نے پشاور سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ائیربیس کیمپ حملے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
واضح رہے کہ بڈھ بیر ائیربیس پر دہشتگردوں کے حملے میں 16 نمازی شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔