آرمی چیف کی امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات

Susan Rice Raheel Sharif

Susan Rice Raheel Sharif

واشنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سے ملاقات کی۔ جنرل راحیل شریف نے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے انہیں آگاہ کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کے عشائیے سے خطاب میں انہوں نے کہا پاکستان میں دہشتگردں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی بلا تفریق جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا میں ان کی اہم سیاسی اور فوجی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی نمایندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان ڈینیل ایف فیلڈ مین سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دوران پاکستانی عسکری وفد نے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسوزن رائس سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔