راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ولیم برنز نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکورٹی معاملات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کی بدلتی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔