اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف کے تقرر کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں ابتدائی سماعت کیلئے منظور،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
آرمی چیف کے تقرری کیلیے درخواست شاہد اورکزئی نے عدالت عظمی میں دائر کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ قواعد کے مطابق آرمی چیف کے تقرر میں سنیارٹی کو نہیں بلکہ موزوں ترین شخصیت کو دیکھا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس گلزار شامل ہیں۔