کابل (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کابل میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال، سرحدی امور اور شوال آپریشن سے متعلق بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کی ملاقات میں شوال آپریشن میں دہشتگردوں کے سرحد پار فرار ہونے کی کوشش پر نظر رکھنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کابل کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجی حکام جنرل ڈنفورڈ، جنرل آسٹن اور جنرل نکلسن سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اہم امور زیر بحث آئے۔