آرمی چیف نے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی

Core Commanders Conforance

Core Commanders Conforance

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی جب کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔