راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پراگ پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔
پراگ پہنچنے پر آرمی چیف نے چیک ری پبلک کے چیف آف جنرل اسٹاف اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران جمہوریہ چیک کے حکام نے پاکستانی فوجی افسران سے تربیت لینے میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔