راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر عوامی جمہوریہ چین پہنچے ہیں جہاں انہوں نے چین کی اعلی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ان ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ مفادات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ چینی قیادت نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
اس موقع پر چینی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے پاکستان سے دفاعی شعبے میں تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔