آرمی چیف کی چین کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات

Meeting

Meeting

بیجنگ (جیوڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹڑز پہنچنے پر پیپلز لبریشن آرمی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو گاڑدز آف آنر بھی پیش کیا گیا جہاں انہوں نے پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی جس میں دفاعی اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔