راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف چین کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
آرمی چیف چین میں قیام کے دوران چین کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک چین اقتصادی راہدی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔