اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل شریف کی سربراہی میں جمعہ کو ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے جامع پلان کی منظوری دی جائے گی۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کانفرنس کو اپنے امریکہ دورہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق 12 دسمبر کو ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ایل او سی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔