اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ امریکا کا 7 روزہ دورہ کرینگے جہاں وہ امریکی عسکری اور سیاسی حکام کے ساتھ اہم سکیورٹی مذاکرات کرینگے۔
جنرل راحیل شریف کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ جنرل راحیل شریف امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کی دعوت پر امریکا کا دورہ کرینگے۔
ایک ہفتے کے اس دورے میں جنرل راحیل شریف سکرٹری دفاع چک ہیگل، جنرل ڈیمپیسی اور دیگر سے ملاقات کرینگے۔