بلوچستان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔
اور وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ڈاکٹر عبدالمالک کو صوبے میں امن و مان کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔