راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سرکاری دورے پر تاجکستان راونہ ہوگئے۔ اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنینٹ جنرل راشد محمود اور اعلی افسروں نے آرمی چیف کو چکلالہ ایئر بیس سے رخصت کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف تاجکستان کی اعلی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ملاقاتیں معاونین کے بغیر اور وفود کی سطح پر ہوں گی۔ آرمی چیف تاجکستان کے فوجی تربیتی اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔