آرمی چیف اسٹاف جنرل راحیل شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، نورخان ایئربیس پر اعلیٰ اور سینئر فوجی حکام نے آرمی چیف کو رخصت کیا۔

اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے اور دفاع اور سیکورٹی کے دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔