راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس کل جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں طلب کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کل ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس 4 فروری کو بھی جاری رہے گی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیں گے جب کہ کانفرنس میں سیکیورٹی صورت حال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔