اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ستائیس دسمبر کو افغانستان کا دورہ کرینگے۔
افغان سول و عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات ہوگی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف سٹاف جنرل راحیل شریف اتوار کو ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے۔
آرمی چیف افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور افغان عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کرینگے جن میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن عمل شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔