راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف انڈونیشا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ جنرل راحیل شریف انڈونیشیا کے دفاعی حکام کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف دورے کے دوران سینئر ملٹری لیڈرشپ سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پی اے ایف بیس نور خان سے سینئرعسکری حکام نے الوداع کیا۔