راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
انہوں نے پاک فوج کے سربراہ کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے قومی سلامتی میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور مادر وطن کے لئے اس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔