آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جہلم میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں جاری جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، جنگی مشقیں دشمن کے حملے کو پسپا کرنے کی حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہیں۔ جنگی مشقوں میں توپ خانہ، کمبیٹ ایوی ایشن اور فضائیہ بھی شریک ہیں۔

معائنے کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔ اس سے قبل جہلم پہنچنے پر 30 کور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔