راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مادر وطن کی حفاظت اور استحکام کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جوانوں اور افسروں کا کردار قابل ستائش ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل نوید زمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں اور بلند مورال کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے ماضی کی جنگوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف بھی کی۔