آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر کرکے جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان میں بھارتی مداخلت کاذکر کرکے جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی احکام اور اراکین کانگرس کے سامنے جس جرات مندی سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی مداخلت کا ذکر کیا وہ قابل ستائش ہے۔جو کام حکمرانوںنے کرنا تھا وہ آرمی چیف نے کر دکھایا۔ پوری قوم کو اپنی پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے جوبھارتی مداخلت کی صورت میں اس کے دانت کھٹے کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندو بنیاجس زبان کو سمجھتا ہے، اسی زبان میں جواب دینا ضروری ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کسی بھول میں نہ رہے اگربھارت نے ہمارے اندرونی اختلافات کا فائدہ اٹھانے کیلئے کسی مہم جوئی کی غلطی کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی اور پاکستانی قوم 1965ء کی طرح ایک بار پھر اپنے اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیگی انہوں نے کہاکہ بھارت جنگی جنون میں مبتلاہو کر خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے

اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو پوری پاکستانی قوم پاک آرمی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی اور پاکستان کا بچہ بچہ صلاح الدین ایوبی ،محمود غزنوی اور محمد بن قاسم بن کر سامنے آئے گا۔ اگر بھارتی وزیر اعظم سمجھتے ہے کہ پاکستان اس کی گیدڑ بھبھکیوں سے ڈر کر کشمیر سے دستبردار ہوجائے گا تو اس کی بھول ہے۔ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔
۔