راولپنڈی (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ دورے پر کل تاجکستان روانہ ہونگے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تاجکستان کے صدر، آرمی چیف سمیت اعلی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے تاجک ہم منصب سے فوجی تعاون اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کرینگے۔