اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر اینا لیپل کی ملاقات، جرمن سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قیام امن کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر اینا لیپل نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔