آرمی چیف اور وزیراعظم سے عمران خان کی خصوصی ملاقات

Army chief - Prime Minister - Imran Khan

Army chief – Prime Minister – Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف اور وزیراعظم سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ملاقات شروع ہو گئی ہے، ملاقات تحریک انصاف کے سربراہ کی خواہش پر ہو نے والی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر داخلہ چودھری نثار بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ شدت پسندوں سے مذاکرات کا کیا نتیجہ سامنے آسکتا ہے۔

کتنے گروپ مذاکرات کی میز پر آ سکتے ہیں یا کس گروپ کا کیا رد عمل ہو سکتا ہے، عمران خان بھی آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے اپنی تجاویز دیں گے اور اس حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔عمران خان آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔