آرمی چیف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، فوج کی بجٹ ضرویات پر تبادلہ خیال

Army Chief, Ishaq Dar

Army Chief, Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، نئے مالی سال کے لئے پاک فوج کی بجٹ ضرویات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کیئے جائیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں مالی سال 2014.15 کے لئے مسلح افواج کی بجٹ ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر پاک فوج کی تمام دفاعی ضروریات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ ملک کے لئے دفاعی سب سے زیادہ اہم ہے اور اس کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کیئے جائیں گے۔

زرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن اور مالی وسائل کی فراہمی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے تمام ضروریات پوری کرنے کا یقین دلایا ہے۔