راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا گیا۔
آرمی چیف کو دورے کے موقع پر انہیں ملک کی داخلی اور بیرونی سلامتی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جنرل راحیل شریف نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا جبکہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔