راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔
جنرل کیمبل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، بالخصوص دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ جنرل جان ایف کیمبل کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں قیام امن کیلئے جنرل کیمبل کے کردار کو سراہا۔ اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر جنرل جان ایف کیمبل نے یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔