آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس کا اعلان ایک ہی وقت ہوگا، وزیراعظم ہاوس

Prime Minister House

Prime Minister House

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں، ترجمان وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت وہی فیصلہ کرے گی جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کیلئے مشاورت ضروری ہے، جبکہ جلد آرمی چیف کا عہدہ بھی خالی ہونیوالا ہے، آرمی چیف، سی جے ایس سی کے ناموں کااعلان ایک ہی وقت میں ہو گا، اور وزیراعظم دونوں ناموں کا اعلان ایک ساتھ کریں گے۔