راولپنڈی (جیوڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے بعد واقعے کے بعد 3 روزہ دورہ سری لنکا منسوخ کردیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا شیڈول تھا جسے سربراہ پاک فوج نے کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کے بعد منسوخ کردیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے لکھا کہ جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا طے شدہ تھا جسے کراچی میں مسافر بس پر فائرنگ کے دہشت گردی کے واقعے کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔