راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے پہلے ایل او سی پر آرمی چیف کو مقامی فارمیشن کمانڈرز نے تازہ ترین سیکیورٹی کی صورتحال اور پاک فوج کی اس سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔