اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف رواں ماہ افغانستان کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف کابل میں قیام کے دروان افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان قیادت کو پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دو سے تین ماہ میں مزاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔