راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ آج صبح انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ آج دوپہر پونے دو بجے ادا کی جائیگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور میجر شبیر شریف شہید کی والدہ آج صبح راولپنڈی میں انتقال کر گئیں ،انہیں دل کا دورہ پڑا تھا ،جس پر انہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا
لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ راول پنڈی کے گیریژن چکلالہ میں آج دوپہر پونے دو بجے ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین بعد نماز عصر کیولری گراونڈ لاہورمیں ہوگی، مرحومہ کے تین بیٹے تھے ،جن میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،نشان حیدر،ستارہ جرات میجر شبیر شریف شہید اورکیپٹن ممتاز شریف تمغہ بسالت شامل ہیں ، مرحومہ کے خاوند میجر(ر)محمد شریف بھی پاک فوج میں خدمات انجام دےچکےہیں۔