اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، ملکی سیکورٹی صورتحال اور فوجی عدالتوں کے قیام پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔