راولپنڈی (جیوڈیسک) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطار بن سلیم بن راشد بولوسی نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تربتی امور میں تعاون سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ میجر جنرل مطار بن سلیم بن راشد بولوسی نے شہداء کی یاد گار پر پھول بھی چڑھائے۔