کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی والدہ رضائے الہٰی سے ان کے درمیان نہیں رہیں لیکن مرحومہ جنتی خاتون ہیں اور بہت اچھی جگہ ہیں لہٰذا جنرل راحیل شریف صبر و تحمل اور حوصلے سے کام لیں۔
انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر ایک ایک پاکستانی مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان جنرل راحیل شریف اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔