آرمی چیف سے پاک نیوی کے سربراہ کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر بات چیت

Zaka Ullah, Raheel Sharif Meeting

Zaka Ullah, Raheel Sharif Meeting

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ایڈمرل ذکاء اللہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایڈمرل ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

ایڈمرل ذکاء اللہ نے ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ایڈمرل ذکاء اللہ کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی اور ائرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا یہ پہلا دورہ ہے۔