راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر جنرل باجوہ نے پشاور زلمی کی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فائنل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جو قوم کو متحد رکھتا ہے، پاکستان ایک پر امن اور کھیلیوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔