اسلام آباد (جیوڈیسک) خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے آرمی چیف کے لیے چار نہیں پانچ سینئیر ترین جنرلوں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ پانچویں نمبر موجود کور کمانڈر گوجرانوالا بھی اب اس دوڑ میں شامل ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف وطن واپسی پر کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق اس وقت کور کمانڈ گوجرانوالا ہیں۔ ان کا تعلق انفنٹری ریجمنٹ اور 64 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوی لوشن بھی رہے۔ اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام ہی نئے سپہ سالار کے لیے زیر غور تھے۔