اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں ، برلن کے بعد آرمی چیف چیک ریپبلک کا بھی دورہ کرینگے۔
دونوں ممالک کے ساتھ دفاع و پیشہ وارانہ تربیت بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں ۔ برلن میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ جرمنی کے بعد آرمی چیف چیک ریپبلک کا بھی دورہ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دوروں کے دوران جرمنی اور چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے درمیان دفاع پیشہ وارانہ تربیت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔