آرمی چیف کی صدر سے ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

Ashfaq Parvez Kayani

Ashfaq Parvez Kayani

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کر کے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے صدر مملکت ممنون حسین کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔