آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی

Core Commanders Conference

Core Commanders Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس آج ہو گی۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں حکومت اور فوج کے درمیان بیانات کے تبادلے پر بھی غور کیا جائے گا۔

عسکری ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو راول پنڈی میں ہونے والی کورکمانڈرزکانفرنس میں حکومت اور فوج کے درمیان ہونے والے بعض تلخ بیانات کے تبادلے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوگی۔