راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف کا دورہ ترکی، جنرل راحیل شریف اور ترک صدر رجب طیب اردغان کی ملاقات۔ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صدر نے کثیر الاقوامی مشقوں میں پاکستانی دستوں کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج نے تین سال کے دوران ملک اور بیرون ملک باون مشترکہ جنگی مشقیں کیں۔ ہر وقت عسکری اور بہتر تربیت کے تجربات کے تبادلے کیلئے بھی تیار ہیں۔
جنرل راحیل شریف نے ترکی میں کثیر الاقوامی فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کیا اور بڑے پیمانے پر مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔
فوجی مشقوں میں پاکستان، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب قطر اور آذر بائیجان کے دستے شریک ہیں۔