راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج نے موجودہ سیاسی بحران میں آرمی چیف کو کا کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے موجودہ سیاسی بحران پر آرمی چیف کے ثالثی سے متعلق کردار پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات۔
میں حکومت کی جانب سے موجودہ سیاسی بحران کے حل میں پاک فوج کے سربراہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کےبعد آرمی چیف نے فریقین کےدرمیان سہولت کار کا کردار ادا کیا۔
دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ترجمان پاک فوج کے بیان سے قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کی تائید ہو گئی ہے جس کے بعد فوج کا کردار متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا۔
کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ثالثی عمران خان اور طاہر القادری کی خواہش پر حاصل کی گئی تھی جبکہ طاہر القادری اور عمران خان بھی اپنی جانب سے آرمی چیف کو ثالث بنانے سے متعلق بیان کی تردید کر چکے ہیں۔