کوئٹہ (جیوڈیسک) جنرل راحیل شریف آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں۔
کورکمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔
آرمی چیف کو آواران میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے جاری ریلیف آپریشن، بلوچستان میں ترقیاتی اور تعلیم کے شعبہ میں جاری منصوبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعرات کو کوئٹہ کینٹ میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔